مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو ٹیلیفون پرخبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے یوکرائن خانہ جنگی کی دھانے پر پہنچ گیا ہے۔ روسی صدارتی محل سے جاری بیان کے مطابق روسی صدر پوتین اور جرمن چانسلر مرکل کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔روسی صدر نے جرمن چانسلر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یوکرائن نے ملک کے مشرقی علاقے میں مظاہروں کو کچلنے کے لئے فوج بھیجی ہے جس سے خانہ جنگی کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے مسئلے کے حل کے لئے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔ یوکرائن کے مسئلے پر مذاکرات 17 اپریل کو جنیوا میں ہوں گے۔
مہر نیوز/ 16 اپریل / 2014 ء :روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو ٹیلیفون پرخبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے یوکرائن خانہ جنگی کی دھانے پر پہنچ گیا ہے۔
News ID 1835159
آپ کا تبصرہ